لاہور: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ تیزی ریکارڈ کی گئی، دو روزہ مندی کے بعد 100 انڈیکس 475.71 پوائنٹس بڑھ گیا. بڑھوتری کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا..
سٹاک مارکیٹ: 475.71 پوائنٹس کی تیزی، انویسٹرز کو 50 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 1312 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 39296.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔.. حصص کی مالیت میں 190 ارب روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔.
دوسرے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 96.62 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 39199.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا.
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر مندی نے ڈیرے ڈالے، 100 انڈیکس میں 293.28 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 293.28 پوائنٹس کی مندی کے بعد 38906.40 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ مندی کے باعث انویسٹرز کے تقریباً 40 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔
آج چوتھے کاروباری روز کے دوران آغاز کے موقع پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس پانچ سو پوائنٹس بڑھ گیا تھا، تیزی کا تسلسل دوپہر 12 بجے تک جاری رہا جس کے باعث انڈیکس میں مزید 172.57 پوائنٹس کی تیزی دیکھی یوں پہلے چار گھنٹوں کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 672.57 پوائنٹس کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی...
پورے کاروباری روز کے دوران تیزی کا تسلسل جاری رہا ایک موقع پر انڈیکس 39742.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم تیزی کے اس تسلسل کو بریک لگ گئی۔..
آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 475.71 پوائنٹس کی تیزی پر ہو.. انڈیکس 39382.11 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار میں 1.21 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔..
ٹریڈنگ کے دوران 24 کروڑ 18 لاکھ 13 ہزار 700 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا...
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبریں، آئی ایم ایف کی آئندہ قسط کا اجراء، ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی اور دیگر معاشی اعشاریے کی بہتری کی خبروں نے تیزی میں اہم کردار ادا کیا۔.....
Comments
Post a Comment